2

حماموں پر ٹائر اور جوتے جلانے سے فضا ء آلودہ

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)حماموں پر ٹائر اور جوتے جلانے کا سلسلہ جاری’ علی الصبح فضا آلودہ ہونے سے شہر کی ائیر کوالٹی مزید خراب ہونے لگی محکمہ ماحولیات خاموش’ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی مین بازار سمیت گردونواح کے روڈز پر شہری آبادی میں موجود حماموں پر پرانے ٹائرز اور پرانے جوتے جلا کر پانی گرم کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے علی الصبح ہی شہر کی فضا میں زہریلے دھواں چھایا ہوتا ہے جس سے سانس کے امراض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ ساتھ عام شہری کو بھی سانس لینے میں دقت محسوس ہوتی ہے پرانے ٹائرز اور پرانے جوتوں سے گرم ہونے والے اس پانی سے نہانے والے شہری بھی الرجی کا شکار ہو رہے ہیں محکمہ ماحولیات اور دیگر انتظامی اداروں کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں