2

کمرشل پلازوں ،فیکٹری مالکان کو فائر سیفٹی انتظامات ہر حال میں مکمل کرنیکا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کے ہمراہ مختلف فیکٹریوں اور کمرشل پلازوں کا دورہ کیا۔ بلند و بالا عمارتوں، دکانوں اور فیکٹریوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی انسپیکشن جاری کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر احتشام واہلہ نے کہا کہ ہنگامی انخلا، فائر فائٹنگ آلات، فائر ہائیڈرنٹس اور اسموک ڈیٹیکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے،عمارتوں میں فائر الارم، اسپرنکل اور اسٹینڈ پائپ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دیا۔ بیسمنٹ میں خطرناک مواد، بوائلر یا کچن کی اجازت نہیں، تجاوزات سے پاک عمارتیں لازمی قرار دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے سیفٹی مینیجر، ایمرجنسی رسپانس ٹیم، فرسٹ ایڈ اور آکسیجن سلنڈر کی دستیابی پر زور دیا۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ بلڈنگ مالکان کو مقررہ مدت میں حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کا حکم، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں