1

ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی

گو جرہ (نامہ نگار) ڈاکوؤ ں نے گوجرہ سرکل میں ادوھم مچا دیا ۔متعدد شہریو ں کو مال و زر سے محرو م۔ مذاحمت پرڈاکوئوں نے سب انسپکٹر پو لیس کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔معلو م ہوا ہے کہ محلہ علی پا رک کا شمس اور ادریس موٹر سا ئیکل نمبری FDK3267 پر سوار ہوکر بازار جا رہے تھے کہ سمندری روڈ پر دو موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور انکے قبضہ سے موٹر سا ئیکل چھین لی، دوسری ورادات میں نا معلو م ڈا کوؤ ں نے کچا گوجرہ کے محمد ادریس کے بیٹے کو روک کر اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اور موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے، تیسری واردات میں جیل روڈ جھنگ کا ضیا ء القمر موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر گوجرہ سے جھنگ جا رہا تھا کہ چک نمبر 358 ج ب کے قریب دو موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و قیمتی مو با ئل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے واضح رہے کہ گزشتہ روز دونو ں ڈا کوؤ ں نے مذاحمت پر ریٹا ئرڈ سب انسپکٹر اعجاز چیمہ کو ڈکیتی میں مذاحمت کر نے پر فا ئر مار کر شدید زخمی کردیا تھا اور فرار ہو گئے تھے دونو ں ڈاکو گوجرہ پولیس کیلئے چیلنج بنے ہو ئے ہیں پو لیس نے الگ الگ مقدما ت درج کرکے ڈا کوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں