2

پلازوں ،کمرشل سنٹرز میں فائر سیفٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈسٹر کٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ا جلا س میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ انتظامی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے ممکنہ ایمرجنسی صورتحال، بالخصوص آگ لگنے کے واقعات اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں پلازوں، کمرشل عمارتوں اور رہائشی عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عمارتوں میں داخلی و خارجی راستے، فائر فائٹنگ آلات اور عملے کی باقاعدہ تربیت لازمی ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جن عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات موجود نہیں ہوں گے، انہیں نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور عدم تعمیل کی صورت میں عمارتوں کو سیل کرنے کے احکامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اور پرانی تمام عمارتوں میں ایمرجنسی خارجی راستے لازمی ہونے چاہئیں، جبکہ بازاروں میں فائر ہائیڈرینٹس کو فعال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں