1

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد کی اے سی گوجرہ سے ملاقات

گوجرہ (نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحد یث تحصیل گوجرہ کے وفد ضلعی امیر حافظ محمد عبداللہ افضل گجر اور سرپرست اعلیٰ مرکزیہ تحصیل گوجرہ و ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا عبد القادر عثمان کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریاض گجر اور میاں محمد مبشر ایڈووکیٹ سے ملاقا ت۔ ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ تحصیل بھر درپیش مسائل خصوصاً پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ مساجد کیلئے جاری اعزاز یہ کارڈ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جن آئمہ مساجد کو تاحال اعزازیہ کارڈ جاری نہیں ہو سکا وہ اپنے مکمل فارم کیساتھ دوبارہ درخواست جمع کروائیں۔ انشاء اللہ دوسرے مرحلہ میں تمام امام مساجد کی درخواستوں پر عملدرآمد کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں