1

پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میاں طارق محمود نے فیصل آباد پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں گروپ لیڈر پریس کلب و صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی اور سیکرٹری عزادار حسین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ فیصل آباد پریس کلب کی جانب سے اعزاز ی شیلڈ بھی دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی نے کہا کہ وکلا اور صحافی معاشرے میں انصاف، سچ اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ایک ہی صف میں کھڑ ے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کو مثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میاں طارق محمود نے اپنے خطاب میں فیصل آباد پریس کلب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، جو حقائق کو سامنے لا کر انصاف کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پریس کلب کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں اور وکلا کا باہمی اتحاد شہری مسائل کے حل، قانون کی بالادستی اور جمہوری نظام کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں اداروں کے مابین مستقبل میں باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں