2

ہارٹ اٹیک اور فالج ہونیکی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں

کراچی ( بیو رو چیف )موجودہ دور میں فالج اور دل کا دورہ(ہارٹ اٹیک)کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جسے نظر انداز کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔یہ بیماریاں اب صرف بزرگوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد بھی تیزی سے ان کا شکار ہو رہے ہیں، ان کی سب سے بڑی وجہ ہمارا بدلتا ہوا طرزِ زندگی ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت دونوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔جدید زندگی کی تیز رفتاری نے انسان کو مستقل دبا میں مبتلا کر دیا ہے، نیند کی کمی، وقت پر کھانا نہ کھانا، مسلسل اسکرین دیکھنا اور جسمانی سرگرمی کا فقدان۔یہ سب عوامل مل کر صحت کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ پہلے فالج کو بڑھاپے کی بیماری سمجھا جاتا تھا، مگر اب بڑھتے ہوئے تنا اور غیر متوازن روٹین کی وجہ سے یہ ہر عمر کے لوگوں میں دیکھا جا رہا ہے۔فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ تک خون کی فراہمی متاثر ہو جائے یا دماغ کی کوئی رگ پھٹ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں