1

فیک نیوز موجودہ دور کے بڑے چیلنجز ہیں

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پیمرا پنجاب، محترمہ عائشہ منظور وٹو تاندلیانوالہ پہنچیں ، جہاں مقامی صحافیوں اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ نمائندگان نے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبا ل کیا۔ڈی جی پیمرا نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے اور گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ:فیک نیوز اور ففتھ جنریشن وارفیئر موجودہ دور کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مثبت، ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ صحافت ناگزیر ہو چکی ہے۔پیمرا رولز کے تحت جھوٹی خبروں کے سدباب اور عوام تک مستند معلومات کی رسائی کے لیے مثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محترمہ عائشہ منظور وٹو نے مزید کہا کہ میڈیا جمہوریت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیمرا صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں