کراچی (شوبز نیوز) اداکار آغا شیراز نے کہا کہ بیمار ہوا تو ایک اداکار کے علاوہ کسی نے مدد نہیں کی۔اداکار آغا شیراز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کے رویوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں اسپتال میں زیر علاج تھا تو سب سے پہلی کال عمران عباس کی آئی تھی۔



