1

ماموں کانجن میں قائم اراضی ریکارڈ سینٹر کی تاندلیانوالہ منتقلی کے احکامات

ماموں کانجن( نامہ نگار )ماموں کانجن میں قائم اراضی ریکارڈ سینٹر کی تاندلیانوالہ منتقلی ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا’ ماموں کانجن میں قائم اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملے کو تین روز کے اندر سینٹر بند کر کے تاندلیانوالہ منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد ماموں کانجن اور گردونواح کے شہریوں کو فرد کے اندراج، نام کی درستگی، فرد کینسل سمیت چھوٹے چھوٹے امور کے لیے اب تقریبا 60 کلومیٹر کا سفر طے کر کے تاندلیانوالہ جانا پڑے گا۔واضح رہے کہ ماموں کانجن میں اراضی ریکارڈ سینٹر گزشتہ پانچ برسوں سے کامیابی کے ساتھ کام کر رہا تھا، جس سے مقامی شہریوں کو سہولت میسر تھی۔ تاہم حالیہ دنوں میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے تحت اس سینٹر کو دوبارہ تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔اس اقدام کے باعث ماموں کانجن کے شہریوں اور آس پاس آباد دیہات کے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جنہیں اب ایک بار پھر طویل، مشکل اور کٹھن سفر کا سامنا کرنا پڑیگا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماموں کانجن میں اراضی ریکارڈ سینٹر کو بحال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں