2

نائٹ کلب تنازع میں ہیروک بروک کا کھلاڑیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کا انکشاف

لندن(سپورٹس نیوز)انگلش کپتان ہیری بروک کی جانب سے نائٹ کلب تنازع میں ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشز سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویلنگٹن میں شیڈول ون ڈے میچ سے قبل رات کو کھانے کے بعد انہوں نے شراب پی، بعد ازاں انہوں نے نائٹ کلب میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، جس پر انہیں بائونسر نے مکا جڑا تھا۔ بعد ازاں اس واقعے پر انگلش بورڈ نے بروک کو نہ صرف سخت وارننگ جاری کی بلکہ 30 ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ بروک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں اکیلے نہیں تھا بلکہ کچھ اور ساتھی بھی موجود تھے، میں ویلنگٹن میں جو کچھ ہوا اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔بروک نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس شام میرے ساتھ کچھ اور بھی پلیئرز موجود تھے، ان کو بچانے کیلیے میں نے پہلے نام نہیں لیا تھا۔انگلش کپتان نے کہا کہ میں اس واقعے پر ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے بطور وائٹ بال کپتان اپنی آف دی فیلڈ ذمہ داری کو سمجھنے کیلئے مزید سیکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں