2

اٹلیٹکو میڈرڈکلب کااڈی مولا لوک مین سے معاہدہ

میڈرڈ (سپورٹس نیوز) ہسپانوی فٹبال کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نے اطالوی کلب اٹلانٹا کے نائجیرین فارورڈ اڈی مولا لوک مین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے28سالہ کھلاڑی میڈیکل ٹیسٹ کے لیے میڈرڈ پہنچ گئے۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجیریا کے بین الاقوامی کھلاڑی اس وقت میڈرڈ میں موجود ہیں جہاں وہ میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد اپنے نئے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔اٹلیٹکو میڈرڈ کے مطابق، دونوں کلبوں کے درمیان28سالہ فارورڈ کی منتقلی پر مکمل اتفاق ہو چکا ہے۔ ڈاڈی مولالوک مین کی شمولیت اٹلیٹکو کی لیفٹ ونگ کو مزید مضبوط کرے گی، خاص طور پر جیاکومو راسپادوری کے جنوری میں اٹلانٹا منتقل ہونے کے بعد، جو اٹلیٹکو میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں