1

سالگرہ تقریب میں ندایاسر کا بچگانہ انداز’ عوام کی تنقید

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ ندا یاسر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر عوام نے بچگانہ انداز اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ اداکارہ ندا یاسر نے 30 جنوری 2026 کو اپنی 52 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ایک رِیل انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ندا یاسر نے اس موقع پر سفید جیکٹ، سیاہ پتلون اور سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ کچھ لوگوں نے نیک خواہشات بھی بھیجیں لیکن بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔بہت سے لوگوں نے ندا یاسر سے گزارش کی کہ وہ عمر کے مطابق برتا اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں