لاہور قلندرز کے اسٹار کھلاڑی PSL سیزن 11 سے دستبردار

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور قلندرز کے اسٹار کھلاڑی ڈیوڈویزے نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل سیزن 11سے دستبردار ہوگئے۔لاہور قلندرز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے تجربہ کار آل رائونڈر ڈیوڈ ویزے، نجی مصروفیات اور خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں حصہ نہیں لیں گے۔ڈیوڈویزے نے گزشتہ 7سیزنز میں لاہور قلندرز کے ساتھ ایک مضبوط اور دیرپا تعلق قائم کیا ہے اور انہوں نے مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔بیان کے مطابق ڈیوڈویزے نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مستقل کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کے ایک کلیدی رکن رہے ہیں۔ ان کا تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی، لاہور قلندرز کی کامیابی کے ستونوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب ڈیوڈ ویزے نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا محض کرکٹ نہیں بلکہ ایک خاندان کا حصہ بننے جیسا ہے۔ ٹیم میں بھائی چارہ، مثبت ماحول اور ہر روز جذبے کے ساتھ کھیلنا اس فرنچائز کو خاص بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں