پاکستان نے AVC والی بال نیشنز کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

احمد آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اے وی سی والی بال نیشنز کپ 2026 میں شرکت کا حق حاصل کرلیا۔ایشین والی بال کنفیڈیشن کے تحت ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 20 جون سے 28 جون تک احمد آباد میں منعقد ہوگا،تاہم 12ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت مبہم ہے۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت بھارتی ویزوں کے اجرا اور حکومت پاکستان کی اجازت سے مشروط ہوگی۔قومی فیڈریشن کی خواہش ہے کہ پاکستان والی بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے، تاہم اس کا انحصار بھارت کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کے اجرا پر ہے اور اس ضمن میں حکومت پاکستان کا اجازت نامہ کلیدی کردار ادا کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں