دانیال یوم یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ کے فاتح قرار

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)دانیال اعجاز نے یوم یکجہتی کشمیر ٹین پن باؤلنگ کا ایونٹ جیت لیا جبکہ اعزاز الرحمن نے دوسری اور محمد فہیم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن مہمان خصوصی تھے جن کا تمام کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تعاون سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ جن میں وفاقی دارالحکومت سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں دانیال اعجاز نے 205 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں