بینیتا ڈیوڈ کا رنگ گورا کرنیوالی کریم استعمال کرنیکا اعتراف

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے سکن وائٹننگ انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز کروانے کااعتراف کرلیا۔ معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ ایک نجی پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی رنگت گوری کرنے کے شوق اور متعدد وائٹننگ پروسیجرز کروانے سے متعلق کھل کر بات کی۔معروف اداکارہ نے بتایا کہ میری خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا کمال ہے، میں یہ بات کھل کر کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے گوری رنگت کا جنون ہے، مجھے سفید رنگ بہت اچھا لگتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے 2017یا 2018میں متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں