پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کا اشارہ دیدیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی سنیما میں واپسی کا اشارہ دے دیا ۔ ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں واپس آ رہی ہوں اور بھارت میں فلم کر رہی ہوں، کیونکہ اگر بھارتی سنیما میں واپسی کا کوئی اور طریقہ ہوتا تو وہ یہی ہو سکتا تھا۔ڈان اور کرش فلم فرنچائز میں واپسی سے متعلق افواہوں پر سوال کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں ان میں سے کسی کے بارے میں بات کر سکتی ہوں یا نہیں۔پریانکا چوپڑا کے آئندہ منصوبوں میں ہالی ووڈ فلم دی بلف شامل ہے، جو 25 فروری 2026 کو ڈیجیٹل ریلیز کیلئے شیڈول ہے، جبکہ فلم وارانسی اگلے سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں