2

بڑھتی ہوئی دہشت گردی سنگین چیلنج بن چکی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برا ئے پٹرولیم اور سینیئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے اسلام آباد امام بارگاہ میں خود کش حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ جس کے تدارک کے لیے موثراور ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری دہشت گردی کی لہر کے باعث وطن عزیز معاشی طور پر کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔ جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی ترقی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔رانا زاہد توصیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردوں کو کوئی مذہب نہیں۔ امام بارگاہ میں نماز جمع المبارک کے دوران نمازیوں کی شہادت ایک ایسا المیہ ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس افسوس ناک اور سوہان روح واقعہ پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے۔ اور شہدا کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ تاہم ضروری ہے کہ آئندہ سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید منصوبہ بندی کی جائے۔ کیونکہ بعض طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ مگر ان کی مکروہ اور مزموم سازشیں ناکام ہوں گی۔ ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے پوری قوم سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں