5

انڈسٹری کے کچھ لوگ کالا جادو کرانے کیلئے رابطے کرتے ہیں’ راجہ حیدر

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و ماہرِ نجوم راجہ حیدر نے پاکستانی معروف اداکاراں کے خلاف کالا جادو کرانے کی کوششیں سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارائوں خاص طور سے ڈراما ہیروئنز کے خلاف کالا جادو کرانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔مشک اور جانِ جہاں جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار راجہ حیدر یو ٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جہاں ستاروں کے حوالے سے پیش گوئیاں اور مشاورت فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں