7

ذہنی سکون’ اندرونی اطمینان اولین ترجیح ہے’ تارا سوتاریا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریا نے ذہنی سکون اور اندرونی اطمینان کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ اداکارہ نے بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا سے بریک اپ کی خبروں پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے عوامی زندگی کے دباو کے باوجود ذہنی سکون اور اندرونی اطمینان کو اولین ترجیح بنایا ہوا ہے ان کے نزدیک کامیابی کا اصل مطلب شہرت یا بیرونی عوامل نہیں بلکہ اندرونی سکون، خود شناسی اور چند قریبی لوگوں کی محبت ہے۔بھارتی میڈیا میں تسلسل سے تارا سوتاریا اور ویر پہاڑیا کی علیحدگی کے دعوے سامنے آئے ہیں تاہم فریقین نے ان خبروں کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔یاد رہے کہ معاملے کو مزید ہوا اے پی ڈھلون کے کنسرٹ کی وائرل ویڈیوز نے دی، جن میں ویر پہاڑیا کے تاثرات پر انٹرنیٹ صارفین نے ردعمل دیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور قیاس آرائیوں کے بعد دونوں نے غلط معلومات اور ایڈیٹ شدہ کلپس پر تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں