7

مفید غذائی صحت کیلئے غذائی ذہانت جیسا کام کرتی ہیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )جسمانی وزن میں اضافہ کسی بھی فرد کو اچھا نہیں لگتا اور اس میں کمی لانے کے لیے وہ اکثر کم مقدار میں غذا کا استعمال کرنے لگتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ڈائیٹنگ کرنے لگتے ہیں۔ مگر غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی جسمانی وزن میں کمی لانا یا موٹاپے سے نجات پانا ممکن ہے، بس غذا کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔یہ بات برطانیہ میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔برسٹل یونیوسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ کیلوریز والی غذاں کی جگہ صحت کے لیے مفید خوراک کے استعمال سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے اور ڈائیٹنگ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد صرف الٹرا پراسیس غذاں کا استعمال کرتے ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے دونوں گروپس یکساں مقدار میں غذا کو جزوبدن بناتے ہوں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد اکثر الٹرا پراسیس غذائیں استعمال کرتے ہیں، وہ دیگر کے مقابلے میں اوسطا اضافی 330 کیلوریز جسم کا حصہ بناتے ہیں۔واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔الٹرا پراسیس غذاں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں