1

ڈیپ فرائنگ کے مقابلے میں ایئر فرائیر کھانے محفوظ

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)برمنگھم یونیور سٹی کی نئی تحقیق کے مطابق ایئر فرائیر کھانا پکاتے وقت نقصان دہ ذرات اور آلودگی کم پیدا کرتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایئر فرائینگ، روایتی فرائینگ اور ڈیپ فرائینگ کے مقابلے میں ہوا میں کم آلودگی پھیلاتی ہے۔ یہ مطالعہ سائنسی جریدے ES&T Airمیں شائع ہوا، جس میں ایئر فرائیرز سے خارج ہونے والی آلودگی کی مکمل ساخت کا جائزہ لیا گیا۔یہ تحقیق اس لیے اہم ہے کیوں کہ ایئر فرائیرز اب دنیا بھر کے گھروں میں عام ہو چکے ہیں، تجربات سے ثابت ہوا کہ ایئر فرائیر سے وولیٹائل آرگینک کمپانڈز (VOCs) اور باریک ذرات کی مقدار کم خارج ہوتی ہے۔پہلے کی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ ایئر فرائیر میں چکن پکانے سے مضر نامیاتی مرکبات کم بنتے ہیں، اس بار تحقیق کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ زیادہ چکنائی والے کھانے ہوا کے معیار کو کس حد تک متاثر کرتے ہیں۔محققین نے خاص چیمبرز میں مختلف کھانے پکا کر ہوا کے معیار کی باریک تبدیلیوں کو ریکارڈ کیا، تجربات میں منجمد کھانے، کم چکنائی والے تازہ کھانے اور زیادہ چکنائی والے کھانے شامل تھے۔ایئر فرائیر میں کچھ کھانوں، خاص طور پر منجمد پیاز کے چھلوں اور بیکن سے زیادہ اخراج دیکھا گیا، جب یہی زیادہ چکنائی والے کھانے ڈیپ فرائیر میں پکائے گئے تو آلودگی 10 سے 100 گنا تک بڑھ گئی۔ ماہرین کے مطابق ایئر فرائیر اندرونی ہوا کے معیار کے لیے زیادہ محفوظ انتخاب ہے۔تحقیق کی سربراہ کے مطابق چکنائی والے کھانے ایئر فرائیر میں بھی اخراج بڑھاتے ہیں، مگر مقدار پھر بھی کم رہتی ہے۔لیکن واضح رہے کہ بار بار استعمال اور مناسب صفائی نہ ہونے کی صورت میں ایئر فرائیر خالی حالت میں بھی آلودگی خارج کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں