2

رنویر سنگھ کے گھر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ان کے گھر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔انڈین میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کو بذریعہ واٹس ایپ وائس نوٹ دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں نامعلوم ملزم نے ان سے کروڑوں روپے دینے کا مطالبہ کیا۔دھمکی ملنے کے بعد رنویر سنگھ نے ممبئی پولیس کو مطلع کیا جس کے فورا بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ نامعلوم ملزم نے اپنا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے بتایا ہے۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں اور وائس نوٹ بھیجنے والے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون جس ہاسنگ سوسائٹی میں مقیم ہیں وہاں سکیورٹی بڑھائے جانے کے بعد سوسائٹی کی انتظامیہ نے پولیس کو خط لکھ کر پولیس اہلکاروں اور نجی باڈی گارڈز کی بھاری نفری کی تعیناتی پر وضاحت طلب کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں