3

بالی ووڈ کے تینوں خانز اپنے اپنے مقام پر لیجنڈ ہیں’ رانی مکھرجی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے تینوں معروف خانز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات سے پردہ اٹھایا ہے۔47 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تینوں اداکار اپنے کام کے انداز میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کردار میں بے پناہ توانائی لے کر آتے ہیں اور اپنی خواتین ساتھی اداکاراں کے ساتھ احترام اور خیال کا برتا کرتے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے عامر خان کے کام کے انداز پر بات کرتے ہوئے ان کی بطور اداکار لگن کو سراہا۔رانی کے مطابق عامر خان ہر شاٹ کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کرتے ہیں اور ہمیشہ بہترین دینے کی کوشش کرتے ہیں۔اداکارہ نے سلمان خان سے متعلق کہا کہ ان کا انداز دونوں سے مختلف ہے، سلمان اپنے مخصوص انداز اور اعتماد کے ساتھ سیٹ پر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں