شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مالی مشکلات کا شکار

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عمران قریشی مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔اداکار عمران قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران زندگی کے مشکل دور کے بارے میں اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں بہت امیر گھرانے میں پیدا ہوا، کبھی غربت نہیں دیکھی تھی، والدہ نے ملکہ والی زندگی گزاری لیکن 20 سال پہلے وقت نے کروٹ لی اور معاشی حالات بہت برے ہوگئے۔عمران قریشی نے کہا کہ اس وقت مجھے یہ افسوس تھا کہ والدہ کو سہولتیں نہیں دے سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں