PFF نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دیدی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دے دی۔پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسی خان پاکستان انڈر16ٹیم کے ہیڈ کوچ، جعفر خان کو اسی ٹیم کو گول کیپنگ کوچ جبکہ محمد ندیم اور ارشد خان کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ پاکستان انڈر16ٹیم اپریل میں قازقستان میں یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلے گی۔پی ایف ایف پاکستان قومی ٹیم کے سابق کوچ شہزاد انور کو پاکستان انڈر20فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں