وزیر صحت سے گلوبل بل ہیپاٹائٹس مشن کے وفد کی ملاقات

لاہور( بیورو چیف)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے عالمی ادارہ صحت کے گلوبل ہیپاٹائٹس مشن کے وفد نے ملاقات کی ـمشن کی سربراہی ڈاکٹر لیسی کر رہی تھیں جبکہ ڈاکٹر صفدر کمال پاشا، ڈاکٹر ہما قریشی اور ڈاکٹر عرفان بھی وفد میں شامل تھےـایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرام و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھےـوفد نے صوبائی وزیر صحت کو مشن کے اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دیـ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ پنجاب گنجان آباد اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہےـاس کی یہی صفت اسے زیادہ ورنل ایبل بناتی ہےـپنجاب حکومت صوبے سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہےـڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سی کی سطح پر 202 سیٹلائٹ کلینکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہےـاب تک صوبے بھر میں 4.5 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہےـصوبہ بھر میں سات لاکھ 60 ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو ویسینیشن فراہم کی گئی ہےـایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئیـکمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کے زریعے صوبے بھر میں ڈیجیٹل اسکریننگ اور میپنگ کا عمل جاری ہےـ صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہاکہ ہسپتالوں سے ویسٹ تلف کرنے کے لئے ای پی اے اور ڈبلیو ایچ او کے ایس او پیز پر عملدرامد یقینی بنایا جا رہا ہےـہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمے کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا ہےـپینے کے صاف پانی کی ہر گھر تک فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہےـوبائی وزیرنے مشن کو ہسپتال میں معائنے کی دعوت دی او رکہاکہ بلڈ ٹرانسفیوزن اور انجیکشن کے دوبارہ استعمال پر پابندی سمیت دیگر اقدامات سے اس مرض کو قلع قمع کرنے میں مدد ملے گیـجیل ہسپتالوں میں ہر قیدی کی اسکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہےـ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات اختیار کر کے اس مرض سے بچاو ممکن ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہےـپرائیویٹ سیکٹر اور گورنمنٹ اس مرض کے خاتمے کے لئے ایک پیج پر ہیں ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں