عام سی لڑکی ہوں’ محنت سے کیریئر اور زندگی بنائی’ نائلہ راجہ

لاہور (شوبز نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے کرکٹر عماد وسیم سے شادی کے بعد پہلی بار تفصیلی بیان جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ذاتی زندگی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر کھل کر بات کی ہے۔ماضی میں نائلہ راجہ اور عماد وسیم کے تعلقات کی افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب عماد کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے شوہر کے مبینہ رویے اور علیحدگی سے متعلق باتیں کیں۔اس دوران نائلہ اور عماد دونوں نے خبروں کی تردید کی اور تصاویر کو محض فین مومنٹ قرار دیا تھا۔تاہم اب منظر بدل چکا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد نائلہ راجہ نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا۔انہوں نے اپنی شادی کو زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اپنے شوہر کو محبت بھرے انداز میں مخاطب کیا۔نائلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینا اور ٹرینڈ بنانا آسان ہوتا ہے، لیکن اس کے نتائج اصل زندگی میں بہت تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں۔ان کے مطابق صرف وہ شخص اصل درد کو سمجھ سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں