سابق کپتان سلمان بٹ کی ہیڈکوچ مائیک ہیسن پر شدید تنقید

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی کوچنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ایک بار پھر سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔کئی سابق کرکٹرز ور ماہرین کی جانب سے مائیک ہیسن کے کوچنگ اسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں