امریکی خاتون اسکیٹر ایلیسا لیو نے گولڈ میڈل جیت لیا

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) امریکا کی معروف خاتون اسکیٹر ایلیسا لیو ونٹر اولمپکس میں ویمن فری اسکیٹنگ کا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔فائنل میں انہوں نے مجموعی طور پر 226اعشاریہ 79 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغا اپنے نام کیا، چاندی کا تمغا جاپان کی کاوری ساکا موٹو جبکہ کانسی کا تمغا ایمی نکائی نے جیتا۔ایلیسا لیو فری اسکیٹنگ کے فائنل میں تیسری پوزیشن کے ساتھ داخل ہوئی تھیں لیکن فائنل میں ان کی کارکردگی لاجواب رہی۔سنہرے لباس کے ساتھ ڈونا سمر کے گانے پر پرفارم کرتے ہوئے ایلیسا لیو نے اپنی شاندار مہارت سے 150 اعشاریہ 20 پوائنٹس حاصل کیے، جو ان کو لیڈر بورڈ پر ٹاپ لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں