اداکار رنویر سنگھ سے لارنس بشنوئی گینگ نے 10کروڑ بھتہ مانگ لیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ سے بھتہ وصول کرنے کی دھمکی لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اہم رکن ہیری باکسر کی جانب سے دی گئی ہے۔ایک امریکی نمبر سے وائس نوٹ کی صورت میں رنویر سنگھ کے منیجر کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا ہے، ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اس امریکی نمبر کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں