ضلعی انتظامیہ احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی، شہر بھر کی مارکیٹوں’ بازاروں سمیت مختلف مقامات پر ہوٹل مالکان کھلم کھلا اشیاء خوردونوش فروخت کر رہے ہیں جبکہ بعض افراد مارکیٹوں میں چل پھر کر آلو والے پراٹھے وغیرہ فروخت کر رہے ہیں۔ ماہ رمضان کے دوران ہوٹلوں پر گاہکوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران سرعام اشیاء خوردونوش کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ مسافروں’ بیماروں کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے لاری اڈا’ ہسپتالوں اور بعض مقامات پر کھلے عام اشیاء کی فروخت جاری ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ’ مقامی پولیس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہوٹل مالکان مبینہ طور پر نذرانہ لیکر انہیں چھٹی دے رکھی ہے۔ دن کے اوقات میں کھلنے والے ہوٹل مالکان کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں