ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بات تسلیم کر لی گئی’موجودہ مینجمنٹ کو مصر نہ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بات مان لی گئی، ورلڈکپ کوالیفائنگ رانڈ کیلئے موجودہ مینجمنٹ کو مصر میں شیڈولڈ ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ میں ٹیم کے ساتھ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی مینجمنٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے آسٹریلیا اور ارجنٹینا جانے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ سے ملاقات کی جس کی قیادت پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ طاہر زمان کر رہے تھے۔ملاقات میں محی الدین وانی نے دورہ آسٹریلیا میں پیش آنے والے بدنظمی کے واقعات پر ٹیم مینجمنٹ کا موقف سنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں