ثانیہ سعید کی شوبز میں آمد کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ تھیٹر کے ذریعے انڈسٹری میں قدم رکھا۔اداکارہ ثانیہ سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اس دوران شوبز انڈسٹری میں آمد کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں والد اور والدہ کے ساتھ تھیٹر کرتی تھی، ہم تھیٹر کا پلے عورت کررہے تھے، تمہاری والدہ (ندا یاسر کی والدہ) نے دیکھا اور کہا کہ میں اسے آدھی دنیا کے لیے ریکارڈ کرنا چاہتی ہوں، ہم نے کہا ٹھیک ہے، کمہار واڑہ میں پرفارم کررہے ہیں آپ آجائیں اس طرح میں نے وہ ڈرامہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں