معاون ٹیموں کو بڑی ٹیموں کیخلاف زیادہ مواقع ملنے چاہئیں

چنائی (سپورٹس نیوز) کینیڈا کے سینئر کرکٹر اور سابق کپتان سعد بن ظفر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ممالک کی ترقی کے لیے انہیں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے مستقل مواقع فراہم کیے جائیں۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں افغانستان کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سعد بن ظفر نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں براہ راست بڑی ٹیموں کے مدمقابل آنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایسوسی ایٹ ممالک کے پاس تجربے اور سیکھنے کے لیے کوئی گرائونڈ موجود نہیں ہوتا۔انہوں نے جغرافیائی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ٹیموں کو ایشیا کپ جیسے پلیٹ فارم میسر ہیں لیکن کینیڈا جیسے ممالک کے پاس ایسا کوئی علاقائی ٹورنامنٹ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں