انگلنڈ کے سپنرول جیکس نے پاور پلے میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

پلے کیلے (سپورٹس نیوز) سری لنکا میں پلے کیلے میں کھیلے جانیوالے سپر-8 مرحلے کے میچ میں انگللش سپنر ول جیکس نے سری لنکا کے خلاف شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 4 اوور میں 3 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 21 رنوں کی اہم اننگز بھی کھیلی۔ ول جیکس انگلینڈ کی جانب سے پاور پلے میں تین وکٹیں لینے والے پہلے اسپن گیندباز بن گئے ہیں۔ سپن گیندباز ول جیکس نے اپنی شاندار گیندبازی سے تاریخ رقم کر دی۔انگلش آل رائونڈر نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں صرف 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ وہ پاور پلے میں انتہائی کفایتی بھی ثابت ہوئے۔ جیکس نے بلے سے بھی ٹیم کے لیے قیمتی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے 14 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں