شوبز والو اب بس کرو’ بہت شادیاں ہوگئیں’ فیصل قریشی

کراچی (شوبز نیوز) منجھے ہوئے اداکار اور معروف میزبان فیصل قریشی نے ایک ایسے سماجی ایشو پر آواز اٹھائی ہے جس پر لوگ کم ہی بات کرتے ہیں۔اداکار فیصل قریشی نے اپنے رمضان پروگرام میں شادی کے سیزن پر ہلکی پھلکی تنقید کی جب ایک ساتھ متعدد دعوت نامے موصول ہوتے ہیں۔اداکار کے بقول اتنی شادیوں میں شرکت کرنا نہ صرف قلت وقت کے باعث ناممکن ہوجاتا ہے بلکہ یہ جیب پر بھی بھاری پڑتا ہے۔فیصل قریشی نے اپنے مخصوص انداز میں شوبز ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بس کرو شادیاں! بہت ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں