والد نے ڈراموں میں کام سے منع کر دیا تھا’ زارا انور عباس

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ والد اتنے سخت مزاج تھے کہ جب تک شادی نہیں ہوئی اس وقت تک اداکاری کا آغاز نہیں کیا۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے گھر کے سخت ماحول کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہیں کئی معاملات میں آزادی حاصل نہیں تھی۔اپنے والد اور بھائیوں کی سختی کا ذکر کرتے ہوئے زارا نور نے کہا کہ میرے والد کسی ایسی ملازمت کے حق میں نہیں تھے جس کے لیے مجھے گھر سے باہر جانا پڑے۔ انہوں نے مجھے قانون کی تعلیم حاصل نہیں کرنے دی، اس لیے میں نے ماس کمیونیکیشن پڑھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے والد نے مجھے شوبز یا میڈیا جوائن کرنے کی بھی اجازت نہیں دی، بلکہ میرے شوہر کی اجازت سے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں