پی ایس ایل 11 کا فائنل پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ اورفرنچائزز اجلاس میں فائنل سے متعلق اہم گفتگو ہوئی، پی ایس ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہے اوورسیز پاکستانی پی ایس ایل اپنے پاس ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، ایونٹ کا فائنل پاکستان سے باہر کروانے کا سوچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لئے انگلینڈ، دبئی یا امریکہ میں سے کسی ایک میں کروائے جانے کا امکان ہے، امریکہ اورانگلینڈ پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں، فرنچائزز بیرون ملک فائنل کھیلنے سے متعلق مشاورت کرکے فیصلہ کرینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں