شوہر کے مبینہ معاشقے پڑھنے کیلئے فلمی رسالے خریدتی تھی، سنیتا آہوجا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مبینہ معاشقے پڑھنے کیلیے فلمی رسالے خریدتی رہی ہیں۔گووندا اور سنیتا آہوجا حالیہ دنوں میں اس وقت خبروں کی زینت بنے، جب اداکار کی اہلیہ نے ان پر بے وفائی کا الزام عائد کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 62سالہ اداکار نے اہلیہ کے اس الزام کو سختی سے مسترد کردیا تھا، اسی تناظر میں ماضی کی ویڈیو کا کلپ ایک بار پھر منظر عام پر آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں