خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،شوہر ہی قاتل نکلا

گوجرہ (نامہ نگار) خاوند نے بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور اپنی ٹانگ میں فائر مار کر زخمی کر لیااورمخالفین پر قتل ڈا لنے کی کوشش۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ گلشن اقبال کا لونی کے محمد تنویر کی ہمشیرہ تا نیہ بی بی کی شادی چند روزقبل انکے تایازاد رحما ن علی کے سا تھ ہو ئی تھی چند روز بعد ہی دونو ں میں جھگڑا شروع ہو گیا گزشتہ روز رات کو رحما ن علی تا نیہ بی بی کو موٹر سا ئیکل بیٹھا کر ہمرا ہ لے گیا اور پرانی چونگی پینسرہ روڈ پر اپنی بیوی کے سر میں پستو ل سے فائر مار کر قتل کر دیا اور قتل مخا لفین پر ڈا لنے کیلئے اپنی ٹانگ میں بھی فائر مار کر خود کو زخمی کرلیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرہ پہنچا یا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل ریفر کردیا رحما ن نے بیا ن دیا کہ اسکے مخالفین نے اسکی بیوی کو قتل کیا ہے سٹی پو لیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دی اور تفتیش کا آ غاز کردیا دورا ن تفتیش رحما ن علی نے اعتراف جرم کرتے ہو ئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو خود قتل کیا ہے اور قتل کو اور رنگ دینے کیلئے اپنی ٹانگ میں فا ئر مارا ہے سٹی پولیس گوجرہ نے ملزم رحما ن علی کو حراست میں لے کر تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں