ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ’ پاکستان کا جیت سے آغاز، چین کو شکست دیدی

اسماعیلیہ(سپورٹس نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستان نے جیت کے ساتھ آغاز کیا، پاکستان نے چین کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے پاکستان اور چین کے درمیان میچ میں پاکستانی ٹیم کھیل کے آغاز سے چین کی ٹیم پر حاوی رہی، قومی ٹیم نے پہلے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی۔دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دو، دو گول کرکے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں