مداح ملاقات کے وقت کیا پوچھتے ہیں؟ سوال سعید نے بتا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ مداح اکثر ملاقات کے وقت اسکن اور بالوں کا راز پوچھتے ہیں۔اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ مداح ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ آپ بہت چھوٹی ہیں اسکرین پر بڑی نظر آتی ہیں۔نوال سعید نے کہا کہ خواتین مداح تو میرے بالوں کی تعریف کرتی ہیں اور میری اسکن اور بالوں کا راز معلوم کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میوزک کا شوق میرے والد کو تھا مجھے اتنا نہیں ہے، کبھی میوزک سیکھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں جم ریگولر نہیں جاتی پہلے شوٹ نہیں چل رہی تھی تو وقت نکال کر جم چلی جاتی تھی لیکن اب شوٹنگ سے ہی 10 بجے رات گھر واپس آتی ہوں تو جانا نہیں ہوتا، واک اور جاگنگ کرلیتی ہوں اور کھانے پینے پر کنٹرول کرلیتی ہوں۔نوال سعید نے کہا کہ ایک عمر شہزاد اور دوسرا فیروز خان کے ساتھ عید کے بعد آن ایئر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بہت زیادہ ایک جیسے کردار آفر ہورہے تھے تو میں نے بریک لے لیا تھا، مجھے اب ہیومن لائیک کردار کرنا ہے، جو فیروز خان کے کردار کررہی ہوں وہ منفی کردار ہے لیکن لوگوں کے قریب ہے، امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئے گا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے ثانیہ سعید بہت پسند ہیں وہ اچھی اداکارہ ہی نہیں بہت اچھی انسان بھی ہیں۔ قاسم علی مرید اچھے ڈائریکٹر ہیں، علی فیضان کے ساتھ بھی کام کرکے اچھا لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں