ویل چیئر کرلنگ مکسڈ ڈبلز میں چین نے جاپان کو شکست دے دی

کورٹینا (سپورٹس نیوز) چین کے کھلاڑی وانگ مینگ اور یانگ جن چیاو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہیل چیئر کرلنگ مکسڈ ڈبلز کے ابتدائی مقابلے میں جاپان کے اکی اوگاوا اور یوجی ناکاجیما کو 3 کے مقابلے میں 10پوائنٹس سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا’ مقابلہ میلان کورٹینا پیرا لمپک سرمائی کھیلوں 2026کے سلسلے میں کھیلا گیا۔وہیل چیئر کرلنگ مکسڈ ڈبلز کو اس بار پہلی مرتبہ پیرا لمپک کھیلوں میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ایونٹ افتتاحی تقریب سے دو دن پہلے شروع ہونے والا پہلا مقابلہ بھی ہے۔چینی جوڑی نے تیسرے مرحلے میںچارپوائنٹس حاصل کیے اور برتری کو بتدریج بڑھاتے ہوئے موجودہ عالمی چیمپئن جاپانی ٹیم کیخلاف آسان کامیابی حاصل کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں