شریا گھوشال کا چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کروانے کا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق41 سالہ شیریا گھوشال نے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ اپنے گانوں کے الفاظ اور ان کے عمر سامعین پر اثرات کے معاملے میں حساس اور محتاط ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مقبول گانے چکنی چمیلی پر شرمندہ نہیں ہیں، لیکن اب وہ اسی نوعیت کے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں