مایا خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں مایا خان نے شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ کچھ لوگ محنت کرکے اور کچھ دوائیاں کھا کر وزن کم کررہے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہیں گی؟مایا خان نے کہا کہ میں نے وزن کم کرنے کا ارادہ کرلیا تھا اور جب کسی چیز کا ارادہ کرلیں تو پھر وہ کر گزرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے چار سے پانچ سال کا وقت لگا وزن کم کرنے میں لگا ہے، میں امریکا گئی تو پھر میرا وزن پھر بڑھ گیا تھا پھر اسے کنٹرول کیا۔انہوں نے کہا کہ ارادے والی بات ہے کہ بس وزن کم کرنا تھا۔مایا خان نے کہا کہ طعنے تو مجھے بہت پڑے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں