مشکلات اور تنقید سے کبھی نہیں گھبراتی’ صبور علی

کراچی (شوبز نیوز) ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ صبو رعلی نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کامیابی کیلئے بہت محنت کی ہے، مشکلات اور تنقید سے کبھی نہیں گھبراتی’ اپنے کام سے مخلص ہوں جتنے بھی ڈراموں میں اداکاری کی ان سب کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، منفی کردار سے شہرت ملی۔ مداحوں کی بڑی تعداد مشورے دیتی ہے شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں بہت محتاط رہ کر کام جاری رکھنا پڑتا ہے۔ معمولی سی غلطی سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیتی ہے اور تنقید کرنے والوں کی لائن لگ جاتی ہے میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ ہر کردار کو کرتے وقت اس میں حقیقت کا رنگ بھروں آئندہ بھی جتنے ڈراموں میں اداکاری کروں گی اچھا ہی کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں