کیوی بیٹرفن ایلن کا اعزاز۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنا دی

کولکتہ (سپورٹس نیوز) سٹار کیوی بیٹر فن ایلن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا،فن ایلن نے محض 33 گیندوں پر 8 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سیناقابل شکست سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچز میں زیادہ چھکوں کا نیاملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے 17 میچز میں 26 چھکے لگا رکھے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ کیوی بیٹر گلین فلپس کے پاس تھا جنہوں نے 24 میچز میں 23 چھکے لگا رکھے تھے،اس کے علاوہ فن ایلن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے کیوی بیٹر بھی بن گئے، انہوں نے سابق ہم وطن بیٹر برینڈن میک کولم کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 2012میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ میں اننگز میں 7 چھکے لگائے تھے،فن ایلن میں ایک اننگز میں چھکوں اور چوکوں کی مدد سے زیادہ رنز کا نیا ملکی ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کرلیا ہے، ایلن نے 8 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے، اس سے قبل اس ریکارڈ پر برینڈن میک کولم قابض تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں