کرکٹرز کو اردو بولنی چاہیے اپنی زبان پر فخر کریں’ فیصل قریشی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اردو بولنی چاہیے اپنی زبان پر فخر کریں۔نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ اردو بولنی چاہیے اپنی زبان پر فخر کریں انگریزی نہیں آتی تو نہ بولیں۔انہوں نے کہا کہ میں تو کرکٹرز سے بھی کہتا ہوں کہ اردو بولیں۔فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے رونالڈو اور میسی کو دیکھا ہے کہ وہ اپنی زبان میں گفتگو کرتے ہیں اور ساتھ میں ٹرانسلیٹر موجود ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں